کراچی سے طالبان اورلیاری گینگ وارکے کارندوں سمیت 6 ملزمان گرفتار رینجرز
منگھوپیر سے کالعدم تحریک طالبان سوات گروپ کے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز
رینجرز نے شہر كے مختلف علاقوں میں كارروائیاں كرکے كالعدم تحریک طالبان اور لیاری گینگ وار کے کارندوں سمیت 6 ملزمان كو گرفتاركرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کالعدم تحریک طالبان، لیاری گینگ وار، منشیات فروش اور ڈکیت سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز كی جانب سے جاری اعلامیے كے مطابق رینجرز نے منگھوپیر كے علاقے میں كارروائی كرتے ہوئے كالعدم تحریک طالبان سوات گروپ كے 3 دہشت گرد بادشاہ اسلام، محمد افضل اور سید مہر گل عرف گل خان كو گرفتار كرلیا جو اغواء برائے تاوان اور دہشت گردی كی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
رینجرز نے سپرماركیٹ میں كارروائی كرتے ہوئے لیاری گینگ وار كے كارندے سلطان كو گرفتار كرلیا جو اغواء برائے تاوان اور منشیات فروشی جیسے جرائم كی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے جب کہ عوامی كالونی میں كارروائی کے دوران منشیات فروش محمد رضوان اور ڈكیت عدنان كو گرفتار كرلیا گیا جن سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی۔