من پسند پچز دھونی ایک بار پھر کیوریٹر سے الجھ پڑے
دوسرے ون ڈے کے لیے کوچی میں بیٹنگ وکٹ بھارت اور انگلینڈ کی منتظر
لاہور:
بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی کا من پسند وکٹوں کیلیے کیوریٹرز سے الجھنے کا سلسلہ جاری ہے۔
راجکوٹ میں بھی وہ وکٹ سے زیادہ خوش نہیں دکھائی دیے اور منفی ریمارکس تک دے دیے، ویسٹ زون کے کیوریٹر دھیرج پرسنا کا کہنا ہے کہ دھونی نے جو تبصرہ کیا میرے لیے وہ دہرانا مناسب نہیں، میں صرف یہی کہنا چاہتا ہوں کہ اگر کیوریٹرز کو کوئی ذمہ داری سونپی گئی تو پھر ان پر اعتماد بھی کرنا چاہیے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل کپتان کا انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کے موقع پر ایڈن گارڈنز کولکتہ کے کیوریٹر پرابیر مکھر جی سے بھی تنازع ہوگیا تھا۔
دریں اثنا دوسرے ون ڈے کے لیے کوچی میں ایک اور بیٹنگ وکٹ بھارت اور انگلینڈ کی منتظر ہے، گذشتہ روز بی سی سی آئی کے کیوریٹر پی آر وسواندھ نے پچ کا معائنہ کرنے کے بعد اسے مقابلے کیلیے تیار قرار دیا، انھوں نے کہا کہ یہ کافی سخت اور اس پر گھاس بھی موجود ہے، یاد رہے کہ اس سے قبل راجکوٹ میں کھیلے گئے پہلے ون میں بھی مجموعی طور پر641 رنز بنے تھے۔
یہ پہلا موقع ہے جب کوچی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم پر کوئی ڈے اینڈ نائٹ میچ کھیلا جائے گا۔ دریں اثنا مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے ہیں۔ گذشتہ روز انسپکٹر جنرل آف پولیس پدماکمار نے اسٹیڈیم کا دورہ کرتے ہوئے معاملات کا جائزہ لیا، اس موقع پر انھوں نے کہا کہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر مجموعی طور پر 50 کلوز سرکٹ ٹی وی کیمرے نصب جبکہ ایک عارضی کنٹرول روم بھی قائم کیا جا رہا ہے، وہاں سے کیمروں کی مدد سے گرائونڈ کے ارد گرد کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے گی۔
میچ کے موقع پر پورا اسٹیڈیم دو حصوں میں تقسیم اور الگ الگ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے انڈر ہوگا، 2000 پولیس اہلکار فرائض انجام دیں گے، انتظامیہ نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ ایونٹ کو زیادہ کرائوڈ فرینڈلی بنانے کیلیے اسٹیڈیم کے اندر موجود تمام اہلکار سادہ لباس میں ہوں گے۔ کیرالا کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری ٹی سی میتھیو کا کہنا ہے کہ میچ کی تقریباً ٹکٹیں فروخت ہوچکیں، صرف گیلری کی کچھ ٹکٹیں باقی ہیں۔