‘‘ہم سب کا پاکستان ’’نیا  پرومو عسکری قیادت کے پیغامات

افواج اور قوم ملکی دفاع کیلیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے، جنرل زبیر

آئیے تجدید عہد کریں، مادر وطن کیخلاف سازشوں کا بھر پور مقابلہ کریں گے، ایڈمرل ذکااللہ، سہیل امان۔ فوٹو؛ فائل

عسکری قیادت نے کہا ہے کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم 'پاکستان کے دفاع کیلیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے، کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے یوم پاکستان کے نئے پرومو ''ہم سب کا پاکستان'' میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ افواج پاکستان اور پاکستانی قوم پاکستان کے دفاع کیلیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے' یہ ہم سب کا پاکستان ہے۔

دوسری جانب پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد ذکا اللہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ آئیے تجدید عہد کریں کہ ہم مادروطن کے خلاف ہونے والی تمام اندرونی اور بیرونی سازشوں کا بھرپور مقابلہ کریں گے کیونکہ یہ ہم سب کا پاکستان ہے جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آپکے ساتھ کھڑے ہونگے، ایک ایک لمحہ اور قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے کیونکہ یہ ہے ہم سب کا پاکستان۔
Load Next Story