یوم پاکستان پرتقریب کی تیاریاں اسلام آباد کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند
پریڈ کے لیے ہونے والی فل ڈریس ریہرسل کے دوران جڑواں شہروں میں موبائل فون سروس بھی معطل ہے
یوم پاکستان پر شاندار پریڈ کی تمام تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس کے پیش نظر دارالحکومت کی فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردی گئی ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں یوم پاکستان کی مناسبت سے منعقد کی جانے والی پریڈ کے لیے مسلح افواج کی فل ڈریس ریہرسل کے موقع پر فضائی حدود کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جب کہ جڑواں شہروں میں موبائل سروس بھی معطل ہے۔
دوسری جانب یوم پاکستان پرشاندارپریڈ کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پاک فوج کے لڑاکا طیارے اورہیلی کاپٹر روزانہ مشقیں کررہے ہیں جبکہ دفاعی سازوسامان بھی پریڈ گراؤنڈ میں پہنچادیا گیا ہے۔ اس سال پہلی مرتبہ سعودی اسپیشل فورسز، چینی فوجی دستہ اورترکی کا فوجی بینڈ بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے گا، پریڈ کے دوران صدرمملکت ممنون حسین، وزیر اعظم نواز شریف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ ترین ملکی اور غیر ملکی شخصیات بھی موجود ہوں گی۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: یوم پاکستان پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل
پریڈ کے دوران سکیورٹی کی ذمہ داری پاک فوج اوراسلام آباد پولیس کی ہوگی، وفاقی پولیس کے 5 ہزارجوان اورافسران ذمہ داریاں سرانجام دیں گے اور شہر کی تمام بڑی عمارتوں پرماہرنشانہ باز تعینات ہوں گے۔
پریڈ گراؤنڈ کے گرد 5 مدارس اورہوٹل عارضی طورپربند ہوں گے جبکہ خصوصی ٹریفک پلان بھی ترتیب دیا گیا ہے۔ فل ڈریس ریہرسل اور پریڈ کے روزبھاری ٹریفک کا اسلام آباد میں داخلہ بند ہوگا اور میٹروبس سروس سمیت موبائل فون کوبھی مکمل طورپربندرکھا جائے گا۔