وزیراعظم کہیں تو لال حویلی انہیں تحفے میں دے دوں گا شیخ رشید
وزاعظم کا امیدوار نہیں عوام کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں اورغریب کا ہی سوچتا ہوں، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں وزیراعظم بننے کا امیدوار نہیں غریبوں کا سوچتا ہوں اگر نوازشریف کہیں تو انہیں لال حویلی بھی تحفے میں دے دوں گا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہم نے پاناماکیس پوری قوت کے ساتھ لڑا اور فیصلے کا انتظار بھی شدت سے ہے، پوری قوم کرپشن سے نجات چاہتی ہے، ہمیں یقین ہے کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا جنازہ نکلے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ تصادم کی باتوں سے کوئی فائدہ نہیں، میں عمر کے اس حصے میں وزیراعظم کا امیدوارنہیں، عوام کو ساتھ لے کر چلنا چاہتا ہوں اورغریب کا ہی سوچتا ہوں، اگر نوازشریف کہیں تو انہیں لال حویلی تحفے میں دے دوں گا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: (ن) اور قانون میں سے کسی ایک کا جنازہ نہ نکلا تو پھر خون نکلے گا
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے کے بعد ملک بھر میں مہم چلائیں گے،عوام پوچھنا چاہتی ہے کہ نندی پور پاور پروجیکٹ کا کیا ہوا؟ صرف بسوں کے تماشے لگائے جارہے ہیں، 200 بسیں تو کوئی بھی کمپنی چلاسکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راولپنڈی کے حلقوں کے حوالے سے پی ٹی آئی سمیت مختلف جماعتوں سے اتحاد کے لئے بات ہوئی ہے تاہم میری جماعت پی ٹی آئی کے ہر احتجاج میں ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: شیخ رشید کے سارے ڈرامے ناکام ہوچکے