رانی مکھرجی بیٹی کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیوں نہیں کرتیں
تب تک بیٹی کی تصوریں سوشل میڈیا پرشئیرنہیں کروں گی جب تک شوہر اجازت نہ دے دیں، رانی مکھرجی
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی اپنی ذاتی زندگی اورپروفیشنل کیرئیر کو الگ الگ رکھنے کی ماہرسمجھی جاتی ہیں لیکن اب اداکارہ نے بیٹی کی تصوریں سوشل میڈیا پر شئیر نہ کرنے کی اصل وجہ بتا ہی دی۔
بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پراپنے مداحوں سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر بیٹی 'ادیرا' کی تصویریں اس لیے شئیرنہیں کرتی ہیں کیونکہ ان کے شوہراورپروڈیوسرادیتیہ چوپڑا کو یہ سب پسند نہیں، وہ ہماری نجی زندگی میں کسی اور کی زیادہ مداخلت پسند نہیں کرتے اورشوہرکی اس سوچ کی بہت عزت کرتی ہوں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: رانی مکھرجی کی بیٹی کے ساتھ پہلی تصویروائرل ہوگئی
اداکارہ نے کہا کہ شوہرکی وجہ سے ہی سوشل میڈیا پرزیادہ وقت نہیں دیتی ہوں ورنہ میں اپنی زندگی سمیت بیٹی 'ادیرا' کے حوالے سے سب چیزیں اپنے مداحوں سے شئیرکروں، میں تب تک بیٹی 'ادیرہ' کی تصیوریں بھی شئیرنہیں کروں گی جب تک ادیتیا اجازت نہ دے دیں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ مداح ان کے اوران کے اہل خانہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں لیکن وہ اپنے مداحوں کو 'نہ' کرنے کے ڈرسے بھی سوشل میڈیا کا حصہ نہیں بنتی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: رانی مکھرجی کے نئے روپ نے سب کو حیران کردیا
واضح رہے کہ اداکارہ کے ہاں 2015 میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جب کہ پیدائش کے ایک سال بعد انہوں نے ادیرا کے ہمراہ پہلی تصویرسوشل میڈیا پرشئیر کی تھی جو بے حد وائرل ہوئی تھی۔