کوہستان وڈیوکیس 3بھائیوں کے قتل کیس کاملزم گرفتار

چیف جسٹس کیس ری اوپن کریں،مقتول لڑکوں کے بھائی کی گوجرانوالہ بارپہنچ کراپیل.

دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے کوہستان پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے. فوٹو : فائل

کوہستان وڈیوکیس میں قبائلی تنازع پرقتل ہونے والے 3 لڑکوں کے بھائی محمدافضل کوہستانی نے ڈسٹرکٹ بارگوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سے اپیل کی ہے کہ کوہستان وڈیوکیس کو ری اوپن کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ میں چھپتے چھپاتے گوجرانوالہ پہنچا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور علاقے کے لوگوں نے عدالت سے غلط بیانی کی کہ لڑکیاں زندہ ہیں لیکن پورا علاقہ جانتا ہے لڑکیاں قتل کی جاچکی ہیں۔ افضل نے کہا کہ ہمارے علاقے میں لڑکیاں قتل کرنا نئی بات نہیں، علاقے کی روایت میں شامل ہے کہ لڑکیوں کے قتل کے بعد لڑکوںکو قتل کیا جائے،میرے بھائیوں کو بھی اسی لیے قتل کیا گیا،میں اس روایت کو ختم کرانا چاہتا ہوں۔




اے پی پی کے مطابق کوہستان پولیس کی جانب سے عمائدین علاقہ کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے پرپولیس نے کوہستان وڈیوکیس میں تہرے قتل کے ملزم شمس الدین ولد محمد بصیرکومانسہرہ سے گرفتارکرلیا ہے۔ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے کوہستان پولیس کا ضلع بھر میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ آئی این پی کے مطابق اس کیس میںابھی6ملزمان مختصر ولد سکندر، اول خان ولد مبین، تاثیر ولد حجم خان، طائوس ، بتول ولد اسماعیل اور منشی ولد نعمان تاحال گرفتار نہیں ہوسکے ہیں۔
Load Next Story