انڈر 23 ایمرجنگ کرکٹ کپ کیلیے قومی ٹیم کا اعلان 

ٹیم منیجمنٹ کے 7 ارکان بھی بنگلادیش جائیں گے

ٹیم منیجمنٹ کے 7 ارکان بھی بنگلادیش جائیں گے ۔ فوٹو پی سی بی

RAWALPINDI:
قومی سلیکشن کمیٹی نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی سربراہی میں انڈر 23 ایمرجنگ کرکٹ کپ کیلیے 15 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ حارث سہیل ان کے نائب ہوں گے۔ دیگر پلیئرز میں امام الحق، جاہد علی، عمران بٹ، خوشدل شاہ، حسین طلعت، بلال آصف، اسامہ میر، ظفر گوہر، ثمین گل، احمد بشیر، عماد بٹ اور حماد اعظم شامل ہیں۔


ٹیم منیجمنٹ کے 7 ارکان بھی بنگلادیش جائیں گے جن میں کرنل (ر) سید نوشاد علی ٹیم منیجر، اعظم خان ہیڈ کوچ، کامران خان اسسٹنٹ کوچ، جاوید حیات فیلڈنگ کوچ، یاسر ملک ٹرینر، عثمان ہاشمی اینالسٹ اور حافظ نعیم فزیو شامل ہیں۔

27 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلے جانے والے ایونٹ میں میزبان بنگلا دیش، پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، ملائیشیا، ہانگ کانگ اور نیپال کی ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔ پاکستان کی ٹیم پہلا میچ 27 مارچ کو نیپال کے خلاف کھیلے گی، 28 مارچ کو ہانگ کانگ اور 30 مارچ کو بنگلا دیش کے مد مقابل ہوگی۔
Load Next Story