متحدہ کے تحت حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلے

نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار کا محفل سے خطاب،انعامات تقسیم کیے

نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، ڈاکٹر فاروق ستار کا محفل سے خطاب،انعامات تقسیم کیے

متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی تنظیمی کمیٹی کے زیراہتمام9رمضان المبارک کو کے ایچ اے لان نیپا چورنگی پر نوجوانوںکے مابین حسن قرات اور نعت خوانی کا مقابلہ منعقد ہوا۔


جس میںکراچی کے سات سیکٹروںسے تعلق رکھنے والے28 قاری اور نعت خواں نوجوانوں نے حصہ لیا، محفل میں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار، اراکین افتخاراکبررندھاوا، نیک محمد اور کیف الوریٰ، اراکان قومی اسمبلی حیدرعباس رضوی، رشیدگوڈئیل، اقبال محمد علی، صوبائی وزرا خالد عمر، فیصل سبزواری، ارکان سندھ اسمبلی مزمل قریشی، ڈاکٹر ندیم مقبول،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی و اراکین کے علاوہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کے علاوہ فنکاروں، انیکر پرسن اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

حسن ِقرات میں پہلی پوزیشن گلشن اقبال سیکٹر کے حافظ انصر سمیع، دوسری پوزیشن سوسائٹی سیکٹرکے قاری فرازعلی اور تیسری پوزیشن لائیز ایریا سیکٹرکے حافظ نعمان قادری نے حاصل کی جبکہ نعت خوانی میں اسکیم33 گلشن معمار سیکٹر کے خرم صابری نے پہلی، پی آئی بی کالونی سیکٹر کے سلمان احمد سہروردی نے دوسری اور پی آئی بی کالونی سیکٹر کے رانا عبدالباسط نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
Load Next Story