اردو یونیورسٹی تحقیقی چوری کے خاتمے کیلیے ورکشاپ کا انعقاد

اساتذہ زیادہ سے زیادہ اس طرح کے پروگرامز میں حصہ لیں، رجسٹرار ڈاکٹر قمرالحق.

تحقیقی چوری برداشت نہیں کی جائے گی، بچنے کی کوشش کی جائے،کا مران احسن۔ فوٹو: فائل

وفاقی اردو یونیورسٹی کے کوالٹی انہاسمنٹ سیل کی جانب سے تربیتی ورکشاپ بعنوان ٹرنیٹن ٹریننگ ورکشاپ کا انعقادآئی ٹی لیب، عبدالحق کیمپس میں کیا گیا۔

جس میں یونیورسٹی کے اساتذہ نے تحقیقی چوری کے خاتمے میں مددگارسوفٹ ویئرکے استعمال کی تربیت حاصل کی، کیو ای سی کے ڈائریکٹر اور وفاقی اردو یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر قمرالحق نے اساتذہ کوہدایت کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس طرح کے پروگرامز میں حصہ لیں تاکہ ان کی صلاحیتوں میںاضافہ ہو اوروہ اردو یونیورسٹی کی ترقی میں اپنا کردار بہتر طور پر ادا کرسکیں، اس سلسلے میں وہ ہرممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔


 



کیو ای سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر کامران احسن نے شرکت کرنے والے اساتذہ کا شکریہ ادا کیا اورکہاکہ چونکہ ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے واضح ہدایات ہے کہ تحقیقی چوری کو کسی طور برداشت نہیں کیا جائے گا لہٰذا اس سے بچنے کی ہرممکن کوشش کی جائے، اس ورکشاپ کا مقصد تحقیق کے دوران اکثر ہونے والی معمولی غلطیوں سے بچنے کے طریقے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، ورکشاپ کے آخر میں شرکا میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
Load Next Story