آرمی چیف کی شہید کیپٹن جنید کے گھر جاکر اہل خانہ سے ملاقات آئی ایس پی آر
ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں اورشہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، آرمی چیف
PATNA:
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج کے آپریشن کے دوران شہید ہونے والے کیپٹن جنید کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ گزشتہ دنوں دہشت گردوں سے مقابلے میں شہید ہونے والے کیپٹن جنید کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے شہید کے والدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں اورشہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں :صوابی میں فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، کیپٹن اور سپاہی شہید
واضح رہے کہ صوابی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران پاک فوج کے کیپٹن جنید اور سپاہی امجد شہید ہوگئے تھے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔