کرپشن کیخلاف شعور اجاگر کرنے کیلیے نئی ویڈیو تیار

احتساب بیورو کی طرف سے بنائی گئی وڈیو کی ہدایات سہراب افگن نے دیں

ویڈیو میں اس بات کو اجاگرکیا گیا ہے کہ کرپشن کس طرح ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے، سہراب افگن۔ فوٹو: فائل

ہدایتکار سہراب افگن نے کرپشن کے خلاف شعور اجاگر کرنے کے لیے نئی ویڈیو مکمل کرلی ہے۔ جس میں اداکارہ ماہ نور سمیت بہت سے افراد نے کام کیا ہے۔

کرپشن کے خلاف اجاگر کرنے کے لیے اس ویڈیو کو قومی ادارے '' نیب '' نے پروڈیوس کیا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام میں کرپشن کے خلاف آگاہی پیدا کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں ویڈیو کا تکنیکی کام جاری ہے جس کے بعد اسے جلد ہی آن ایئرکردیا جائے گا۔


سہراب افگن نے ''ایکسپریس'' کو بتایا کہ ویڈیو میں اس بات کو اجاگرکیا گیا ہے کہ کرپشن کس طرح ہمارے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے جس کے خاتمے کے لیے اس وقت ''نیب'' بہترین کام کررہا ہے۔ اس ویڈیوکا بنیادی مقصد بھی یہی ہے کہ اس کے ذریعے یہ پیغام گھرگھر پہنچایا جائے۔

 
Load Next Story