سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بالی ووڈ اداکار

سلمان خان نے گزشتہ ایک برس کے دوران 44 کروڑ روپے ٹیکس دیا

سلمان خان کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والوں میں اداکار اکشے کمارکا دوسرا نمبر ہے: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ خان نہ صرف بہترین اداکارکے حوالے سے مشہور ہیں بلکہ وہ اپنے ہمدردانہ رویے سمیت ایمانداری کے حوالے سے بھی انڈسٹری میں خاصے مشہورہیں اوراب وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بھی بن گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان اداکاراکشے کمار اور ہریتھک روشن کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2016 اور2017 کے 15 مارچ تک سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔ اداکار نے گزشتہ سال اوررواں سال 15 مارچ تک کے ضمرے میں 44 کروڑسے زائد ٹیکس دیا، گزشتہ سال ان کی جانب سے 32 کروڑ سے زائد ٹیکس ادا کیا گیا تھا جب کہ اس حساب سے اداکار کی کمائی میں گزشتہ سال کی مناسبت سے 39 فیصد اضافہ ہوا ہے۔


سلمان خان کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والوں میں اداکار اکشے کمارکا دوسرا نمبر ہے جنہوں نے 29 کروڑ سے زائد کا ٹیکس دیا جب کہ گزشتہ سال ان کی جانب سے 30 کروڑ کا ٹیکس دیا گیا تھا۔ تیسرے نمبرپراداکارہریتھک روشن ہیں جنہوں نے 25 کروڑ سے زائد ٹیکس دیا۔ اداکاراؤں سب سے زیادہ ٹیکس دینے والی اداکارہ دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور شامل ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: بالی ووڈ میں ہریتھک سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکاربن گئے

دوسری جانب کامیڈئین اداکارکپل شرما کنے انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کو خوب حیران کیا جہاں ان کی کمائی میں گزشتہ سال کی مناسبت سے 206 فیصد تک کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پاناما پیپرزمیں مبینہ نام ہونے پراداکارشا ہ رخ خان، امیتابھ بچن اور اداکارہ ایشوریا رائے کی کمائی ظاہرنہیں کی گئی ہے۔
Load Next Story