اسپاٹ فکسنگ ملک کی بدنامی کا باعث بننے والوں پر زمین تنگ کردیں گے چوہدری نثار

ایف آئی اے کو ملوث کرکٹرز کے ساتھ ساتھ بکیوں کے خلاف بھی تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے،وزیرداخلہ

ایسے لوگوں پرزمین تنگ کریں گے جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہیں، وزیرداخلہ، فوٹو؛ فائل

GUJRANWALA:
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا ہے کہ ایف آئی اے اسپاٹ فکسنگ کی تفتیش کے لئے کسی ادارے کو درخواست دینے کی پابند نہیں جب کہ ملک کے لئے بدنامی کا باعث بننے والوں پر زمین تنگ کردیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایسے لوگوں پرزمین تنگ کریں گے جو ملک کی بدنامی کا باعث بنے ہیں،ا سپاٹ فکسنگ کے تانے بانے ملک سے باہر ملتے ہیں، وقت آ گیا ہے کہ برائی کی جڑ تک پہنچا جائے اور اسے ختم کرنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کیے جائیں، اس کے لیے ایف آئی اے اسپاٹ فکسنگ کیس کی مکمل تفتیش کرے گی، جو اختیارات ایف آئی کے پاس ہیں وہ پی سی بی کے پاس نہیں اور جو پی سی بی اختیار رکھتا ہے وہ ایف آئی کے پاس نہیں اس لیے ضروری ہے کہ دونوں ادارے مل کر اس معاملے کی تحقیقات کریں اس سلسلے میں دونوں میں کسی قسم کا اختلاف نہیں ہے۔


چوہدری نثار کا کہنا تھا انہوں نے ایف آئی اے کو ملوث کرکٹرز کے ساتھ ساتھ بکیوں کے خلاف بھی تفتیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،فکسنگ کے تانے بانے بیرون ملک ملتے ہیں اس لیے ضرورت پڑنے پر دیگر ممالک سے بھی مدد لی جائے گی اور اس برائی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں گے۔

Load Next Story