اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں پاکستان کا عمدہ کھیل 11 میڈلز جیت لیے
صباحت طارق نے 100 میٹر اسنو شوئنگ اسپرنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کیا
پاکستان نے اسپیشل اولمپکس ورلڈ ونٹر گیمز میں گولڈ سمیت 11 میڈلز اپنے نام کرلیے۔
پاکستانی ایتھلیٹس نے گیمز میں شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 11 میڈلز قبضے میں کیے مری سے تعلق رکھنے والی صباحت طارق نے 100 میٹر اسنوشوئنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ حاصل کیا، اسی ایونٹ کے ڈویژن ایف 03 میں فاطمہ عامر نے سلور میڈل پر اکتفا کیا، ڈویژن ایف 04 میں فرح احسان نے پانچویں جب کہ ڈویژن ایف 05 میں رمشہ نعیم نے چوتھی پوزیشن حاصل کی، مینز 100 میٹر اسنوشوئنگ ایونٹس میں پرویز احمد نے ایم 10 ڈویژن میں سلور میڈل پایا جب کہ ایم 01 ڈویژن میں حذیفہ قاضی نے بھی دوسری پوزیشن حاصل کی، محمد عبداللہ طاہر نے ڈویژن ایم 03 میں تیسری پوزیشن پر اکتفا کیا، 200 میٹر اسنوشوئنگ ریس میں حذیفہ قاضی نے ڈویژن ایم 01 میں پہلی پوزیشن پائی، پرویز احمد نےایم 13 ڈویژن میں سلور میڈل جیتا، ڈویژن ایم 07 میں محمد حمزہ اسلم نے برانز میڈل اپنے نام کیا، طاہر نے ایم 04 ڈویژن میں ساتویں پوزیشن پر اختتام کیا، ویمنز 200 میٹر ریس میں فاطمہ نے ایک بار پھر سلور میڈل قبضے میں کیا، انہوں نے ایف 04 ڈویژن میں دوسری پوزیشن پائی۔
واضح رہے کہ اس بار ونٹر گیمز میں 110 ملکوں کے 3 ہزار اسپیشل اولمپکس ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیں جب کہ پاکستانی دستہ 12کھلاڑیوں اور7آفیشلز پر مشتمل ہے۔