حویلیاں میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کا انجن خراب تھا بلیک باکس رپورٹ
حادثے سے متعلق تین ماہ کے اندر کسی حتمی نتیجے پر پہنچ جائیں گے، سیکریٹری سول ایوی ایشن
حویلیاں حادثے میں تباہ ہونے والے پی آئی اے کے طیارے کے بلیک باکس کی رپورٹ موصول ہوگئی جس میں انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے کے مسافر طیارے پی کے 661 کے بلیک باکس کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں انجن خراب ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ سیکریٹری سول ایوی ایشن نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق طیارے کا انجن خراب تھا تاہم حادثے سے متعلق 3 ماہ کے اندرکسی حتمی نتیجے تک پہنچ جائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حویلیاں میں مسافرطیارہ گرکر تباہ، جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق
اس سے قبل جنوری میں بھی بدقسمت طیارے کی بلیک باکس رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ طیارے نے لینڈنگ کی کوشش نہیں کی تھی جب کہ مزید تحقیقات سے پتہ چلے گا کہ انجن ٹھیک ہونے کے باوجود طیارہ اچانک حادثے کا شکار کیسے ہوا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ طیارہ حادثہ: بلیک باکس کی رپورٹ آگئی
واضح رہے کہ 7 دسمبر کو چترال سے اسلام آباد آنے والا پی آئی اے کا اے ٹی آر 42 طیارہ ایبٹ آباد کے قریب حویلیاں میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ اور ڈپٹی کمشنر چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔