حج درخواستوں کیلیے مشین ریڈایبل پاسپورٹ لازمی قرار
ریڈ ایبل پاسپورٹ کا30 اپریل 2014 تک کارآمد ہونا بھی ضروری ہے
ISLAMABAD:
حج درخواستیں جمع کروانے کے لیے مشین ریڈیبل پاسپورٹ لازمی ہے جس کے بغیر درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
پاسپورٹ کا 30 اپریل 2014 تک کارآمد ہونا بھی ضروری ہے۔ کمپیوٹرائزڈ مشین ریڈیبل انٹرنیشنل پاسپورٹ بنوانے کے لیے درخواست گزار کے پاس نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ ہونا ضروری ہے۔
حج کے خواہش مند تمام افراد اپنا قومی شناختی کارڈ بنوالیں اور اگر ان کے کارڈکی معیاد ختم ہوچکی ہے تو اس کی تجدیدکروالیں تاکہ انھیں پاسپورٹ کے حصول میں دشواری نہ ہو۔ سعودی قوانین کے تحت تمام عازمین حج صرف انٹرنیشنل پاسپورٹ پر ہی سفرکرسکیں گے۔