لانگ مارچ پر ہم سے مشورہ نہیں کیا گیا عمران خان

پھربھی حالات بہترنہ ہوں توبلوچستان فوج کے حوالے کیاجائے،ہزارہ کمیونٹی کے دھرنے میں شریک ہو رہے ہیں،پریس کانفر نس

حکمران عوام کے تحفظ میں مکمل ناکام ہیں،الطاف حسین سمیت کوئی بھی قائداعظم کی عزت میں کمی نہیںکرسکتا۔ فوٹو: اے پی پی/فائل

پاکستان تحر یک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے بلوچستان حکومت سے مستعفی ہونے اورصوبے میں گورنرراج کے نفاذکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پھر بھی حالات بہتر نہیں ہو تے توصوبے کا کنٹرول فوج کودے دیاجائے۔

طاہرالقادری کولانگ مارچ سے پہلے مجھ سے مشورہ کرلینا چاہیے تھا مگر ایسا نہیں کیا گیا 'اگر غیر جانبدار نگران حکو مت نہ ہوتی توملکر احتجاج کرتے،الطاف حسین سمیت کوئی بھی قائداعظم کی عزت میں کمی نہیںکرسکتا۔ وہ ہفتے کویہاں اپنی رہا ئش گاہ پر ہنگامی پر یس کانفر نس سے خطاب کررہے تھے۔تحر یک انصاف ملک میںغیر جانبدار نگران حکو مت اوربروقت شفاف انتخابات چاہتی ہے،کوئٹہ میں ہزارہ کمیونٹی کوقتل کیاجارہا ہے،موجودہ حکمرانوں نے ناکامیوں کے ریکارڈ قائم کردیے ہیں،دہشت گردی میں دن بدن اضافہ ہوتاجا رہاہے مگرحکمرانوں کوملک اور قوم کی کوئی فکرنہیں۔




عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کی جان ومال کا تحفظ کر نے میں مکمل طور پرناکام ہوچکے ہیں، وفاقی اوربلوچستان حکو مت کے پاس اب کوئی آئینی اوراخلاقی جواز نہیں کہ وہ حکو مت کر ے وفاقی حکومت میں تھوڑی سی شرم ہوتی تو یہ بھی مستعفی ہوجاتے۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی مہذہب معاشرے میں ایسا نہیں ہوتا جیسا پاکستان میں ہو رہا ہے مگر تحر یک انصاف اس پر خاموش نہیںرہے گی ہم ہزارہ کمیونٹی کے احتجاجی دھرنے میں بھی شریک ہو رہے ہیں ۔

Recommended Stories

Load Next Story