یوم پاکستان پر پوری قوم یکجا فوجی قوت کا زبردست مظاہرہ
پریڈ کے دوران جے ایف 17 تھنڈر اور ایف سولہ طیاروں کی گھن گرج سے اسلام آباد کی فضائیں گونج اٹھیں
KARACHI:
یوم پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں مسلح افواج کے دستوں کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں سعودی عرب، چین اور ترکی کے فوجی دستوں نے بھی شرکت کی۔
اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں پاک فوج کے مسلح دستوں کی جانب سے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا گیا جس میں سعودی عرب، ترکی اور چین کے فوجی دستوں نے بھی شرکت کی۔ چین کا فوجی دستہ پاکستان اور دنیا کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی ملک کی فوجی تقریب میں شریک ہوا، چین کی لبریشن آرمی کے دستے میں تینوں مسلح افواج کے اہلکار شامل تھے۔ یوم پاکستان کی تقریب میں سعودی عرب اور چین کے فوجی دستوں نے صدر پاکستان کو سلامی پیش کی جب کہ ترکی سے تعلق رکھنے والے دنیا کے قدیم ترین ملٹری بینڈ مہتر نے جیوے جیوے پاکستان کی شاندار دھنیں پیش کیں۔ اس کے علاوہ پریڈ میں جنوبی افریقا کی مسلح فوج کے سربراہ نے بھی شرکت کی۔
مسلح افواج کی پریڈ کی تقریب میں دشمن پر لرزہ طاری کرنے والے غوری، شاہین، حتف اور نصر میزائلوں کی رونمائی بھی کرائی گئی۔ تقریب کے شرکاء کو بتایا گیا کہ رعد میزائل خودکار سسٹم سے مکمل طور پر آراستہ ہے جب کہ رعد ٹو کروز میزائل رات کے اندھیرے میں بھی ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بابر کروز میزائل سسٹم 100 فیصد تک خودکار سسٹم ہے، شاہین ون 900 کلو میٹر رینج کاحامل ہے جب کہ شاہین تھری میزائل 2700 کلو میٹر تک مار کر سکتا ہے، غوری میزائل زمین سے زمین سے 1300 کلو میٹر رینج کا حامل ہے۔ اس کے علاوہ پریڈ کے دوران دشمن پر اپنی دھاک بٹھانے والے الخالد، الضرار اور القاسم بیٹل ٹینکوں کی بھی رونمائی کرائی گئی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: ملک بھرمیں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا گیا
پریڈ کے دوران کوبرا، پوما اور ایم آئی 17 سمیت 19 ہیلی کاپٹرز نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا جب کہ جے ایف 17 تھنڈر اور ایف سولہ طیاروں کی گھن گرج سے وفاقی دارالحکومت کی فضائیں گونج اٹھیں۔ اس کے علاوہ شیر دل اسکوارڈن اور ایس ایس جی کمانڈوز کے دستوں نے بھی فضا میں شاندار کرتب دکھا کر حاضرین کو داد دینے پر مجبور کردیا۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹر کے ہیلی کاپٹر اور زولو لائٹرز نے بھی فضا میں شاندار کرتب دکھا کر حاضرین و ناظرین پر اپنی ہیبت طاری کر دی۔ بغیر پائلٹ کے براق طیارے کی بھی رونمائی کرائی گئی، براق طیارہ مسلسل 8 گھنٹے پرواز کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یوم پاکستان پریڈ کے دوران پاکستان رینجرز کے کیمل اور گھڑ سوار بینڈز نے بھی شاندار دھنیں پیش کیں جب کہ تقریب کے دوران چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان، فاٹا اور کشمیر کے ثقافتی رنگوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب کے آخر میں راحت فتح علی خان نے ملی نغمہ پیش کیا جس کے بعد صدر ممنون حسین اور وزیراعظم نواز شریف بچوں کے درمیان گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔