پاک کالونیجمعہ کو ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی
جیکسن کی کسی بھی جماعت سے کوئی وابستگی نہیں تھی،ملزمان کو گرفتار کیا جائے
پاک کالونی سے جمعہ کو ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ، مقتول کو اس کے چاچا نے جیکسن ولد جان مسیح کے نام سے شناخت کرلیا ، انھوں نے کہا کہ ان کی کسی سے کوئی دشمنی یا مقتول کی کوئی سیاسی وابستگی نہیں تھی ، نجانے ظالموں نے کیوں ان کے بھتیجے کو مار ڈالا جبکہ کچھ ہی عرصے بعد اس کی شادی ہونے والی تھی۔
تفصیلات کے مطابق جمعہ 27 جولائی کو پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار لولین پل کے نیچے سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی تھی جسے ملزمان نے تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر ہلاک کردیا تھا ، پولیس نے عدم شناخت پر لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد سہراب گوٹھ پر واقع ایدھی فائوندیشن کے سرد خانے میں رکھوادی تھی جہاں گذشتہ روز اس کی شناخت جیکسن ولد جان مسیح کے نام سے کرلی گئی۔
مقتول کے چاچا شاہد نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول جمعرات 26 جولائی کی شب اپنی منگیتر کے گھر واقع رنچھوڑ لائن جانے کے لیے گھر سے رات 10 بجے نکلا تھا جس کے بعد وہ وہاں سے ساڑھے بارہ بجے اپنی رہائش گاہ واقع لیاری پرانا کمیلا کے لیے روانہ ہوا لیکن وہ گھر نہیں پہنچ سکا، انھوں نے کہا کہ مقتول فوڈ چین کی ایک برانچ میں ملازمت کرتا تھا ، اس کے گھر نہ پہنچنے پر ہر ممکن مقام پر تلاش کیا لیکن اس کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔
بعدازاں گذشتہ روز ایدھی سرد خانے میں اسے شناخت کرلیا ، شاہد کا کہنا تھا کہ مقتول کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں جبکہ کوئی سیاسی یا مذہبی جماعت سے بھی وابستگی نہیں تھی ، انھوں نے گورنر سندھ ، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔