جب تک لوگ چاہیں گے میں فلموں میں کام کرتا رہوں گا شاہ رخ خان

بالی ووڈ میں صرف رومانٹک فلموں کا رجحان تھا تاہم اب یہ رجحان بڑی حد تک بدل چکا ہے, شاہ رخ خان

بالی ووڈ میں صرف رومانٹک فلموں کا رجحان تھا تاہم اب یہ رجحان بڑی حد تک بدل چکا ہے, شاہ رخ خان فوٹو: فائل

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان کا کہنا ہے جب تک لوگ چاہیں گے وہ فلموں میں کام کرتے رہوں گا، بالی ووڈ میں اب صرف رومانٹک فلموں کا رجحان نہیں رہا۔



ممبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا وہ صحیح وقت پر فلم انڈسٹری میں آئے، ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے اپنا کیریئر شروع کیا تو بالی ووڈ میں صرف رومانٹک فلموں کا رجحان تھا تاہم اب یہ رجحان بڑی حد تک بدل چکا ہے، انہوں نے کہا کہ ان کا بالی ووڈ کا سفر بے حد شاندار رہا۔


کنگ خان نے کہا کہ آج ان کے پاس سب کچھ ہے لیکن جب انہوں نے اپنا کیریئر شروع کیا تو ان کی خواہش تھی کہ ان کے پاس ایک گاڑی اوراپنا گھر ہو۔

Load Next Story