یوسف رضا گیلانی نے حسین حقانی کو لمبی مدت کے ویزوں کا اختیار دیا خفیہ خط منظر پر آگیا
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی کے ذریعے ویزوں کا اختیار ایک خفیہ خط کے ذریعے دیا گیا تھا۔
امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی کو ویزوں کے اجرا سے متعلق لامحدود اختیارات دینے سے متعلق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا خط منظر عام پر آگیا ہے جبکہ حسین حقانی کواپنی مرضی سے امریکی افسران کو ویزے جاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔
ایکسپریس کو 14 جولائی 2010 کو لکھے گئے خط کی دستیاب کاپی کے مطابق اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی نے حسین حقانی کو ویزوں کے اجرا کے اجازت نامے پر دستخط کیے تھے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی پرنسپل سیکریٹری نرگس سیٹھی کے ذریعے ویزوں کا اختیار ایک خفیہ خط کے ذریعے دیا گیا تھا۔
خط کے مطابق حسین حقانی کو یہ اختیاردیا گیاتھا کہ جن افراد کو امریکی حکومت اجازت دے انھیں وہ ایک سال کے لیے پاکستان کے لیے ویزے جاری کریں، حسین حقانی کو یہ اختیار دیا گیا تھا کہ پاکستانی سفیر جتنے چاہیں ویزے جاری کر سکتے ہیں اور سفیر کو ویزوں کے اجرا سے متعلق وزیر اعظم آفس کوآگاہ کرنا ہوگا جبکہ ویزے حاصل کرنے والے امریکی اہلکار کسی بھی مقصد کے لیے پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں۔