تیج بہادر کا قتل پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

تیج بہادر اپنے شکوے کے بعد سے بھارتی فوج کی قید میں تھے۔

جس جوان کی تصویر وائرل ہوئی ہے اس نے بی ایس ایف کی وردی پہن رکھی ہے نہ کہ سی پی آر ایف کی۔ فوٹو : فائل

بھارتی سرحدی فورس بی ایس ایف کے جوان تیج بہادر کی ہلاکت کے حوالے سے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔


تیج بہادر وہی جوان ہیں جنھوں نے انٹرنیٹ پر ایک وڈیو ڈالی تھی جس میں وہ اپنے افسروں کے مظالم کا پردہ چا ک کر رہے تھے، ان کی تصویر کے ساتھ پیغام سامنے آیا ہے کہ تیج بہادر کو قتل کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ تیج بہادر اپنے شکوے کے بعد سے بھارتی فوج کی قید میں تھے۔ فیس بک اور ٹوئٹر پر جو پیغام سامنے آیا ہے اس میں ایک فوجی کی لاش کے ساتھ تیج بہادر کی تصویر ہے اور ساتھ ہی یہ اطلاع کہ اسے قتل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ خبر نہ صرف افواہ ہے بلکہ یہ افواہ بھی پاکستان نے پھیلائی ہے جبکہ کچھ بھارتی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ جو لاش دکھائی گئی ہے وہ دراصل ان11 جوانوں میں سے ایک کی لاش ہے جنھیں نکسل باغیوں نے گھات لگا کر مارڈالا تھا تاہم جس جوان کی تصویر وائرل ہوئی ہے اس نے بی ایس ایف کی وردی پہن رکھی ہے نہ کہ سی پی آر ایف کی جو سینٹرل پولیس ریزرو فورس کہلاتی ہے۔
Load Next Story