سلمان خان سب سے زیادہ کس سے ڈرتے ہیں

یہ خوف سواررہتا ہے کہ میرے کسی بھی فعل سے خاندان یا دوست احباب کا دل نہ دکھے، سلمان خان

کوئی غلط کام کروں تو خاندان اور دوست سیدھا راستہ دکھاتے ہیں، سلمان خان: فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے والدین سے آج بھی بہت ڈرتے ہیں اور اگر وہ کوئی غلط کام کریں تو ان کے خاندان اور دوست انہیں سیدھا راستہ دکھاتے رہتے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان جو آج اپنی نئی آنے والی فلم 'ٹائیگرزندہ ہے' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ اداکارکا اپنی ایپ پر مداحوں سے کہنا تھا کہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں جب وہ کوئی غلط کام کرتے ہیں تو ان کے خاندان سمیت دوست احباب انہیں سیدھا راستہ دکھاتے رہتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے بالی ووڈ اداکار


اداکارنے کہا کہ جب آپ بہت زیادہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو سب کو لگتا ہے کہ آپ جو کچھ کرتے یا کہتے ہیں وہ ٹھیک ہی ہوتا ہے جب کہ لوگ بھی آپ کی باتوں پریقین کرنا شروع کردیتے ہیں لیکن اصل میں ایسا نہیں ہوتا ہے۔ جب انہیں لگتا ہے کہ وہ کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں تو اس وقت ان کی غلطیوں کے بارے میں خاندان والے ہی آگاہ کرتے ہیں کہ کیا صحیح اورکیا غلط ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سلمان خان اپنا اسمارٹ فون لانچ کریں گے

اداکار نے کہا کہ وہ آج بھی اپنے والدین سے بہت زیادہ ڈرتے ہیں اور انہیں یہ خوف بھی سوار رہتا ہے کہ ان کے کسی بھی فعل سے ان کا خاندان یا دوست احباب کا دل نہ دکھے یا وہ ناراض نا ہوں۔
Load Next Story