انڈین ہاکی لیگ کا پہلا میچ کل کھیلا جائے گا

ایونٹ کی افتتاحی تقریب پیر کو دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم دہلی میں ہوگی۔

بھارت میں 28 دن تک جاری رہنےوالے ان مقابلوں میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے۔ فوٹو: فائل

پہلی انڈین ہاکی لیگ کا باقاعدہ آغازپیر سے ہورہا ہےجس میں پانچ ٹیموں پر مشتمل لیگ کا پہلا میچ دہلی ویو رائیڈرز اور پنجاب وارئیرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔


بھارت میں 28 دن تک جاری رہنےوالے ان مقابلوں میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے، یہ میچز پانچ وینیوز پر کھیلے جائیں گے جن میں دہلی، جے پور، لکھنو، ممبئی اوررانچی شامل ہیں۔

ایونٹ کی افتتاحی تقریب پیر کو دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم دہلی میں ہوگی جبکہ پہلامیچ کل شام ساڑھے سات بجے کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے 9 کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کے لئےلاہورسےدہلی پہنچ چکے ہیں۔ ان میں عرفان ، محمد رضوان سینئر، محمد رضوان جونیئر، راشد محمود، محمد توثیق، فرید احمد، عمران بٹ ، شفقت رسول اور کاشف شاہ شامل ہیں۔
Load Next Story