کراچی حملوں کے خدشے کے باعث ٹرینوں کی روانگی موخر
کراچی سے اندرون ملک عوام ایکسپریس،ہزارہ ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس ہی روانہ ہوسکیں.
کوئٹہ بم دھماکوں کےخلاف احتجاج کے دوران حملوں کے خدشے کے پیش نظر کئی ٹرینوں کو روک دیا گیا ہے ۔
ریلوے حکام کے مطابق اتوار کے روز کراچی سے اندرون ملک جانے والی عوام ایکسپریس،ہزارہ ایکسپریس اور شالیمار ایکسپریس روانہ ہوسکیں، جبکہ پاکستان ایکسپریس، علامہ اقبال، قراقرم، تیزگام، نائٹ کوچ، ملت ایکسپریس اور زکریا ایکسپریس کو روانہ ہی نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملک بھر کی طرح کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی تین روز قبل کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے اور مشتعل افراد اب تک کئی گاڑیاں نذر آتش کرچکے ہیں، جس کے پیش نظر ریلوے حکام نے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کی روانگی ملتوی کرادی۔