توہین آمیز مواد چوہدری نثار کی زیر صدارت 25 مسلم ممالک کے سفراء کا اجلاس

اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا جارہا ہے

اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیارکی جائے گی۔ فوٹو؛ فائل

وزیرداخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس جاری ہے جس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کی جائے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس جاری ہے جس میں سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری داخلہ اور دیگر اعلیٰ حکام سمیت 25 مسلم ممالک کے سفیر شریک ہیں۔ اجلاس میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا جائے گا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : گستاخانہ مواد روکنے کے لیے سوشل میڈیا بند کرنا پڑا تو کریں گے

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی توہین آمیز مواد سے متعلق کیس کی سماعت کررہے ہیں جب کہ وزیر داخلہ نے بھی گستاخانہ مواد روکنے کے لیے سوشل میڈیا بند کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔
Load Next Story