شاہ رخ خان سمیت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالکان کو شوکاز نوٹس جاری

مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے کے کے آر اسپورٹس کے شیئر ماریشیس کی ایک کمپنی کو اپنی قدر سے کم پر فروخت کیے۔

مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے کے کے آر اسپورٹس کے شیئر ماریشیس کی ایک کمپنی کو اپنی قدر سے کم پر فروخت کیے ۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان سمیت کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالکان کو شوکاز نوٹس جاری کردیے گئے۔

بھارتی انفورسمنٹ ڈپارٹمنٹ نے زرمبادلہ قوانین کی خلاف ورزی پر کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالکان شاہ رخ خان، ان کی اہلیہ گوری خان اور جوہی چاؤلہ کو شوکاز نوٹس جاری کردیے ہیں۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :شاہ رخ خان کولکتہ نائٹ رائیڈر کے حصص کی فروخت میں باضبطگیوں پر تفتیش کیلیے طلب

آئی پی ایل کی 2 مرتبہ کی چیمپئن سائیڈ کے مالکان پر الزام ہے کہ انہوں نے کے کے آر اسپورٹس کے شیئر ماریشیس کی ایک کمپنی کو اپنی قدر سے کم پر فروخت کیے۔
Load Next Story