سوشل میڈیا پر بلیک میل کرنے والی خاتون سیالکوٹ سے گرفتار

خاتون نے لندن میں مقیم شخص سے دوستی کی اور پھر اسے بلیک میل کرتی تھی، ایف آئی اے

خاتون نے لندن میں مقیم شخص سے دوستی کی اور پھر اسے بلیک میل کرتی تھی، ایف آئی اے، فوٹو؛ فائل

سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی کرکے لوگوں کو بلیک میل کرنے والی خاتون کو ایف آئی اے نے سیالکوٹ سے گرفتار کرلیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم حکام نے بتایا کہ سیالکوٹ کی رہائشی سعدیہ مرزا نامی خاتون نے لندن میں مقیم احسن نامی شخص سے پہلے فیس بک پر دوستی کی جس کے بعد خاتون نے اسے بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ ایف آئی اے کے مطابق احسن کے بھائی حسن نے بتایا کہ سعدیہ نے میرے بھائی کو دھمکی دی کہ وہ اس کے خاندان اور اس کی ازدواجی زندگی کو تباہ کردے گی اور کئی روز تک وہ میرے بھائی کو بلیک میل کرکے پیسوں کا مطالبہ کرتی رہی۔

ایف آئی اے لاہور کی ٹیم نے سائبر کرائم کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سعدیہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایف آئی اے کے مطابق سعدیہ کی عمر 40 سال ہے اور وہ غیر شادی شدہ ہے جب کہ سعدیہ مرزا کے والدین وفات پا چکے ہیں اوراس کی بڑی بہن اور بھائی بیرون ملک مقیم ہیں۔
Load Next Story