سندھ حکومت نے بلدیاتی نمائندوں کو کروڑوں کی گاڑیاں بانٹ دیں
بلدیاتی نمائندوں كو گاڑیوں كے بجائے كچرا اٹھانے والی گاڑیاں اور فائر ٹینڈر دیئے جائیں، میئر کراچی
وزیربلدیات سندھ جام خان شورونے سرکاری خزانے کو ذاتی اکاؤنٹ سمجھ کر 38 کروڑ روپے کی گاڑیاں بلدیاتی نمائندوں کو بانٹ دیں۔
سندھ کے وزیربلدیات جام خان شورو نے بڑوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سرکاری خزانے کو 38 کروڑ کا جھٹکا لگادیا۔ صوبائی محكمہ بلدیات كے زیر انتظام سوک سینٹر میں بلدیاتی نمائندوں كو سركاری گاڑیاں دینے كی تقریب منعقد ہوئی جس میں 60 گاڑیاں سندھ كے بلدیاتی نمائندوں كودی گئیں جب کہ میئر کراچی وسیم اختر نے بلدیاتی نمائندوں کے لیے گاڑیاں وصول کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں كو گاڑیوں كے بجائے كچرا اٹھانے والی گاڑیاں اور فائر ٹینڈر دیئے جائیں۔