پاکستان اور بھارت ثقافتی سطح پر تعاون کریںسوریہ ریکھا
یہاں آکر اجنبیت کا احساس نہیں ہوا ،دونوں ممالک کے عوام کا کلچر ایک جیسا ہے
KARACHI:
بھارتی گلوکارہ سوریہ ریکھا نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کو ثقافتی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے دونوں ممالک کے فنکار ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمایندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آکر مجھے غیریت کا احساس نہیں ہوا ہندوستان اور پاکستان میں کوئی فرق نہیں دونوں ممالک کی عوام کلچر ایک جیسا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں سوریہ ریکھا نے بتایا کہ ہندوستان میں غزل کے حوالے سے جب بھی کوئی نیاکام کیاجاتا ہے تو شہنشاہ غزل مہدی حسن خان کو بہ غور سنا جاتا ہے۔ اردو زبان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہندوستان میں اردو زبان کی ترقی کے لیے کام ہورہا ہے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم اپنے بچوں کے ساتھ اردو زبان میں بات کریں ۔