کوئٹہ فائرنگ کے واقعات میں 2پولیس اہلکاروں سمیت6ہلاک

قلات میں ہندوتاجروں کے اغوا کیخلاف دوسرے روز بھی شٹرڈائون ،کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج

قلات میں ہندوتاجروں کے اغوا کیخلاف دوسرے روز بھی شٹرڈائون ،کوئٹہ کراچی شاہراہ پر احتجاج. فائل فوٹو

کوئٹہ میں ایک گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میںدو پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ ارباب کرم خان روڈ پر فاروق ملز کے قریب پیش آیا جہاں مسلح افراد نے پرچون کی دکان میں گھس کر دکاندارمحمد صدام کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ڈکیتی کی غرض سے دکان میں داخل ہوئے تھے اور مزاحمت پر دکاندار کو قتل کیا، ادھر سبزل روڈ پر دوسرا واقعہ میںنامعلوم افراد نے گھر کے باہر بیٹھے افراد فائرنگ کردی جس سے جلال الدین اور محیب اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگئے۔ جیل روڑ پر نامعلوم افراد نے مسجد کے باہر ڈیوٹی دینے والے دو اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے محمد صادق موقع پر ہی جبکہ محمد آصف اسپتال میں دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ۔ دریں اثناء قلات میں ہندو تاجروں کے اغوا کے خلاف دوسرے روز بھی احتجاج اور شہر میں شٹر ڈائون ہڑتال کی وجہ سے کاروبار زندگی معطل رہا ، مشتعل مظاہرین نے کوئٹہ، کراچی شاہراہ کو رکاوٹیں ڈال کر ٹریفک کے لیے معطل کر دیا۔

Recommended Stories

Load Next Story