عمران خان نے وزیر اعظم کے لیے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کر دیا

عہدے کیلیے پارٹی چیئرمین عمران خان، مرکزی رہنما اسد عمر یا شاہ محمود قریشی کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔

تحریک انصاف کی مکمل توجہ آئندہ کے عام انتخابات پر مرکوز ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعظم پاکستان کیلیے تحریک انصاف کے امیدواروں کے ناموں پر غور شروع کردیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کیس کے متوقع فیصلے کے بعد اگر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دیا جاتا ہے تو پی ٹی آئی وزیراعظم پاکستان کیلیے حکمران مسلم لیگ کے مدمقابل اپنا امیدوار بھی لائے گی تاہم تحریک انصاف کی مرکزی قیادت اس بات پر غورکر رہی ہے کہ اس عہدے کیلیے پارٹی چیئرمین عمران خان، مرکزی رہنما اسد عمر یا شاہ محمود قریشی کا نام دیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی مکمل توجہ آئندہ کے عام انتخابات پر مرکوز ہے تاہم پاناما لیکس کا فیصلہ آنے کے بعد پی ٹی آئی اپنی آئندہ کی حکمت عملی مرتب کرے گی۔
Load Next Story