پیدل چلنے اور ورزش سے بلڈ شوگر کا خدشہ کم ہوجاتا ہے طبی تحقیق
روزانہ 10 ہزار قدم تک پیدل چلناشوگر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے
حال ہی میں کی گئی طبی تحقیق کے مطابق کم ورزش کرنے والے افراد کی نسبت سے زیادہ پیدل چلنے اور ہلکی پھلکی ورزش کرنے والے ا فراد کو بلڈ شوگر کے خدشات کم ہوتے ہیں۔
یونیورسٹی آف واشنگٹن کی تحقیقی ٹیم کے سربراہ امینڈا فرٹس نے کہا ہے کہ ایک میل میں تقریباً2 ہزار قدم ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلڈ شوگر کے خدشات کو کم کرنے کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم تک پیدل چلنا اور ہلکی پھلکی ورزش کرنا انتہائی مفید ہے۔
انھوں نے کہا کہ جسمانی ورزش سے وزن میں بھی کمی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اس سے جسم میں گلوکوز اور دیگر مالیکیولز کو بھی کنٹرول کیا جاسکتا ہے جس سے بیماری کے امکانات کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔