شیعہ تنظیموں کے دھرنے کے دوران قومی شاہراہ پر لوٹ مار کے واقعات
ڈاکو مسافروں کو سرعام لوٹتے رہے، 5 موٹر سائیکلیںبھی چھین لیں، واقع کیخلاف متاثرہ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
مٹیاری، بھٹ شاہ، ہالا نیشنل وے پر شیعہ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی دھرنے کے دوران مسلح افراد کی مسافر گاڑیوں سے لاکھوں کی لوٹ مار، مسلح افراد 5 افراد سے 5موٹر سائیکلیں چھین کر فرار، پولیس بے بس۔
تفصیلات کے مطابق وحدت المسلمین اور مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے کوئٹہ سانحے کے خلاف ہالا، بھٹ شاہ، مٹیاری نیشنل ہائی وے پر دھرنے کے دوران نیشنل ہائی وے پر مسلح افراد مسافر گاڑیوں میں زبردستی لوٹ مار کرتے رہے۔
مسلح ڈاکوئوں نے بھٹ شاہ کے فنکار معشوق گھلو سمیت 5 افراد سے موٹر سائیکلیں چھین لی اور فرار ہوگئے لیکن روڈ پر موجود پولیس صرف تماشا ہی دیکھنے میں مصروف رہی۔ متاثرہ مسافروں نے نیشنل ہائی وے پر پولیس کے خلاف نعرے لگائے۔