کرکٹ ٹیم میں سفارش نہیں میرٹ چلتا ہے کسی سے اختلاف نہیں محمد حفیظ
کسی کھلاڑی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں سب کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں اور مل جل کر چلتے ہیں۔
ٹوئنٹی 20 کپتان و اسٹار آل رائونڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ٹیم میں سفارش نہیں، میرٹ کی بنیاد پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہوتا ہے، کسی پلیئر کے ساتھ کوئی ذاتی اختلاف ہے اور نہ ہی سلیکشن میں نے کرنا ہوتی ہے، یہ سلیکٹرز کا کام ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے کبھی بھی کسی کھلاڑی کی ٹیم میں شمولیت کیلیے سفارش نہیں کی کیونکہ میرے خیال میں ہر پلیئر کو صلاحیتوں کی بنیاد پر ہی موقع ملنا چاہیے، ٹیم کا انتخاب میرٹ پر ہو تو پھر بھارت جیسے ملک کو اسی کی سرزمین پر شکست دینے میں بھی کامیابی ملتی ہے۔ حفیظ نے کہا کہ میرے کسی کھلاڑی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں سب کو اپنا بھائی سمجھتا ہوں اور مل جل کر چلتے ہیں۔
ان کو گزشتہ روز پی سی بی نے پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ سے نوازا تھا۔ ون ڈے اور ٹی 20 کے بہترین بیٹسمین قرار پانے والے ناصر جمشید نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران پرفارمنس کی بنیاد پر پہچان بنانے میں کامیاب ہوا،نئے سال میں بھی بھرپور کوشش سے ٹیم کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے کیلیے پر عزم ہوں۔