پریمیئر لیگ فٹبال واپڈا نے کے ای ایس سی پر بجلی گرادی
لیگ کا آخری میچ چیمپئن کے آر ایل اور قومی چیمپئن پی آئی اے کے درمان کھیلا جائے گا۔
9 ویںپاکستان پریمیئر لیگ میں اتوارکو چیمپئن کے آر ایل اور پاکستان نیوی کے درمیان میچ 1-1 اسے برابر رہا جبکہ واپڈا نے دوسری پوزیشن کی حامل کے ای ایس سی کو ایک گول سے ہر ا کر بجلی گرادی۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو پی این ایس کارسازگرائونڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں لیگ کی فاتح کے ایل آر کے فارورڈ سعد اللہ نے کھیل کے24ویں منٹ میںگول کرکے اپنی ٹیم کو1-0 کی سبقت دلوادی، تاہم 59 ویںمنٹ میں نیوی کے فارورڈ عدنان نے تیز موج کی مانند چابک دستی سے گیند کو جال میں پہنچا کر مقابلہ 1-1 کردیا، بعد میں کوئی بھی ٹیم مزید گول نہ کرسکی،کھیل کے 28 ویں اور35 ویں منٹ میں مسلسل 2 مرتبہ یلو کارڈملنے کے بعد ریڈ کارڈ دکھائے جانے پر میزبان نیوی کے ڈیفینڈر جبار کو میدان سے نکلنا پڑا۔
ریفری نے کے آر ایل کے مڈ فیلڈر عابد خان کو بھی یلو کارڈ دکھایا،کے پی ٹی فٹبال اسٹیڈیم میں کے ای ایس سی کے خلاف میچ کے چوتھے منٹ میں واپڈا کے فارورڈ عبدالسلام نے برق رفتاری سے گیند کو نیٹ میں ڈال کر اپنی ٹیم کو1-0 کی برتری دلوادی، یہ فیصلہ کن گول ثابت ہوا بعد میں کوشش کے باوجود کوئی بھی ٹیم گول نہ کر سکی، البتہ ریفری نے کھیل کے 5 ویں منٹ میں کے ای ایس سی کے مڈ فیلڈر محمد ریاض کو اور 73 ویں منٹ میں واپڈا کے ڈیفینڈر عالمگیرکو یلو کارڈز دکھائے۔
میچ کا واحد گول کرنے والے عبدالسلام بہترین اسکورر اور حریف ٹیم کے ڈیفینڈر اورنگزیب باباکو بہترین پلئیر قرار دیا گیا،پیرکو پاکستان آرمی کے پی ٹی اسٹیڈیم میں میزبان ٹیم کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ کورنگی فٹبال اسٹیڈیم میں این بی پی کو افغان فٹبال کلب کے خلاف واک اوور ملنے کا قوی امکان ہے،افغان کلب ٹورنامنٹ میں ناامیدی کے بعد اپنے گزشتہ میچ میں بھی میدان میں نہ آئی تھی، دریں اثناء منگل کو کے پی ٹی اسٹیڈیم میں تقریب تقسیم انعامات ہو گی اس موقع پر لیگ کا آخری میچ چیمپئن کے آر ایل اور قومی چیمپئن پی آئی اے کے درمان کھیلا جائے گا۔