قیاس آرائیاں ختم ہوجانی چاہئیں الیکشن شفاف ہونگے وزیراعظم

آئین کے تحفظ کیلیے گیلانی کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی، سابق وزیراعظم سے ملاقات، بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد

آئین کے تحفظ کیلیے گیلانی کی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی، سابق وزیراعظم سے ملاقات، بیٹے کی کامیابی پر مبارکباد۔ فائل فوٹو

وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے اس حکومتی عزم کو دہرایا ہے کہ حکومت ملک میں آزادانہ منصفانہ اور شفاف انتخابات منعقد کرائے گی۔ فخر الدین جی ابراہیم کی چیف الیکشن کمشنر کے طور پر اتفاق رائے سے تعیناتی سے آئندہ انتخابات کے بارے میں ہر قسم کی قیاس آرائیاں ختم ہو جانی چاہیے، یوسف رضا گیلانی نے آئین کے تحفظ کے لیے جو خدمات سرانجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔


ان خیالات کا اظہار انھوں نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے ساتھ ایوان صدر اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا، ملاقات دو گھنٹے تک جاری رہی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے یوسف رضا گیلانی کو ان کے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی کی ضمنی الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں بڑی تعداد میں ٹرن آئوٹ نے پیپلز پارٹی کی مقبولیت ثابت کر دی ہے، انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر آئندہ بھی کامیابی حاصل کریگی، انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے کیلیے کوشاں ہیں، انھوںنے سابق وزیر اعظم کی حکومت کی کارکردگی کو سراہا اور کہا ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

Recommended Stories

Load Next Story