راحیل شریف کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے تحریک انصاف
این او سی دینا پالیسی فیصلہ ہے‘ پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کرارکان کو اعتماد میں لیا جائے، ترجمان
تحریک انصاف نے جنرل راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کا اعلان کر دیا۔
ترجمان تحر یک انصاف فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ راحیل شریف کو این او سی دینے کا معاملہ انفرادی یا شخصی نہیں بلکہ پالیسی فیصلہ ہے، پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کرارکان کو اعتماد میں لیا جائے اور عام بحث کرائی جائے، تحریک انصاف معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھانے کے لئے قانونی طریقہ کار اختیار کرے گی۔ پارلیمنٹ میں یہ بات طے ہوئی تھی کہ مڈل ایسٹ کے کسی تنازع میں پاکستان فریق نہیں بنے گا، پالیسی فیصلے پر پارلیمنٹ سے اجازت لینا ضروری ہے۔
تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے مودی سے مدد مانگنے کے بیان کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے، حکومت الطاف حسین کے خلا ف کارروائی میں بالکل سنجیدہ نہیں، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود الر شید نے کہا کہ مارچ کا آخری ہفتہ آتے ہی حکمرانوں کے اوسان خطا ہوگئے ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ کچھ بھی ہو لیکن عوام پر شریف خاندان کی کرپشن اور ان کا اصل چہرہ بے نقاب ہو گیا۔
صحافیوں سے غیر رسمی ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاناما پر تاریخی فیصلہ رواں ہفتے آنے کا امکان ہے جسے تسلیم کریں گے، تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کے صدر عبدالعلیم خان نے لاہور کینٹ کی وارڈ 6 سے تحریک انصاف کی کامیابی پر امیدوار نسیم زہرہ کو مبارکباد دی ہے۔