پاکستانی آئیڈیے کی نقل چین میں بھی ’’کار چوک‘‘ بن گیا
راولپنڈی کی طرح وینن سٹی میں پرانی بی ایم ڈبلیو فضا میں معلق کردی گئی
پاک چین اقتصادی راہداری کے اثرات دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے قریب آرہے ہیں تاہم چینی کاریگر نے پاکستانی آئیڈیے کی نقل کرتے ہوئے ایک ''کار چوک'' بنا ڈالا ہے۔
چینی خبر رساں ادارے چائنہ گلوبل ٹیلی ویثرن نیٹ ورک کے مطابق چین کے صوبے شانسے کے مشرق میں واقع وینن سٹی میں ایک کاریگر نے شہر کے چوک میں گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ایک پرانی بی ایم ڈبلیو گاڑی لوہے کے پول لگا کر فضا میں بلندکر دی۔ گاڑی ہوا کی وجہ سے سمت بھی تبدیل کرتی رہتی ہے لیکن راولپنڈی میں بوستان خان روڈ پرکار چوک1990 سے موجود ہے جہاں ایک پرانی کار پول پر لگا کر فضا میں معلق کی گئی۔ کار ورکشاپ مالک نے اپنی دوکان کی جانب توجہ حاصل کرنے کے لیے لگائی تھی۔

یاد رہے کار چوک راولپنڈی کا ایک مشہور چوک ہے۔واضع رہے کہ پاک چین دوستی کی وجہ سے دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کے ساتھ دوستانہ اور پر جوش جذبات رکھتے ہیں۔ مستقبل میں ثقافتی سطح پر بھی دونوں ممالک کے عوام میں مزید قربتیں بڑھنے کی توقع کی جا رہی ہے۔