وزیراعلیٰ سندھ کی والدین سے نقل کو جڑ سے ختم کرنے میں ساتھ دینے کی اپیل
یقین ہے کہ طلباء اپنے والدین اور اساتذہ کی رہنمائی میں نقل کے عمل کو رد کر دیں گے، مراد علی شاہ
سندھ بھر میں کل سے میٹرک کے امتحانات شروع ہورہے ہیں اور نقل کی روک تھام کے لیے وزیراعلی نے کھلا خط لکھ کر والدین اور اساتذہ سمیت امتحانی معائنہ کارعملے سے نقل کو جڑ سے ختم کرنے میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کےانتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور ہرسال کی طرح اس سال بھی نقل کی روک تھام کے لیے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تیار ہیں لیکن اس بار نقل کی روک تھام کے لیے وزیراعلی سندھ بھی میدان میں آگئے ہیں اور نقل کے رجحان کی حوصلہ شکنی کے لیے والدین کے نام کھلا خط لکھ دیا ہے جس میں وزیراعلیٰ نے طلباء اور ان کے والدین سے نقل کی بری عادت کے خاتمے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنےکی اپیل کی ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : نقل روکنے کےلیے طلبا کو کمرہ امتحان میں اخبار اوڑھادیئے
وزیراعلیٰ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ نقل جیسی لعنت سے تعلیمی شعبے کی ترقی متاثر ہورہی ہے جب کہ آئندہ نسل کے مستقبل پر بھی منفی اثر پڑے گا لہذا انتظامیہ نقل روکنے کے لیے جامع اقدامات کرے، اس عمل میں ملوث عناصر کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اور جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
وزیراعلی نے خط میں کہا کہ آئیں ملکر اپنے ملک کے مستقبل کو محفوظ بنائیں، قوم کی کامیابی ایمانداری، سخت محنت اور مخلصانہ کوششوں سےہی ممکن ہے، یقین ہے کہ طلباء اپنے والدین اور اساتذہ کی رہنمائی میں اعلیٰ اقدار کو اپنائیں گے اور نقل کے عمل کو رد کر دیں گے۔