پہاڑوں پروقفے وقفے سے برفباری کئی سڑکیں بند
اسکردومیں درجہ حرارت منفی12ہوگیا ،دریائے سندھ کی لہریں منجمد.
جڑواں شہروں اسلام آباد، راولپنڈی میں خشک سردی جبکہ بالائی علاقوںمیں پہاڑوں پر برفباری کاسلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقوں اسکردو ،دیامر، غدر اور استور، مالاکنڈ ڈویژن میں چترال، شانگلہ، سوات، کالام، مالم جبہ،شمالی بلوچستان کے پہاڑوں،آزادکشمیرکے ضلع نیلم ،وادی لیپہ میں برفباری وقفے وقفے سے جاری ہے جس سے بالائی علاقے شدیدسردی کی لپیٹ میں ہیں اورمیدانی علاقوںمیں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔برفباری سے بالائی علاقوںمیں کئی سڑکیں بندہیں جس کے باعث لوگوںکوشدید مشکلات کاسامناہے۔
ایبٹ آبادسے مری جانیوالی مرکزی شاہراہ سمیت متعدد رابطہ سڑکیں بھی بندہیں۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ سردی اسکردومیں پڑی جہاں کا درجہ حرارت منفی12ریکارڈکیاگیا۔ اسلام آبادمیںکم ازکم 6 ڈگری سینٹی گریڈرہا۔شدید سردی نے دریائے سندھ کی لہریں بھی منجمدکردی ہیں۔ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گلگت بلتستان اور کشمیر میں بادل چھائے رہنے اور ایک دو مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا بھی امکان ہے۔