ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا ڈاکٹرعبدالقدیر
کم وسائل کے باوجود ملک کو ایٹمی اور میزائل قوت بنایا، ڈاکٹرعبدالقدیر
ڈاکٹرعبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ میں ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا جب کہ ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو بہت بڑے محب وطن تھے،ایٹمی قوت کا سہرا ذوالفقار علی بھٹو کے سر جاتا ہے جنہوں نے مجھ جیسے نوجوان پر بھروسہ کیا۔ ہم نے ایٹم بم پر 1974 میں اور میزائل ٹیکنالوجی پر کام بینظیر بھٹو کے دور میں شروع کیا اور کم وسائل کے باوجود ملک کو ایٹمی اور میزائل قوت بنایا۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق اور پھر سابق صدر غلام اسحاق خان کو تحریری طور پر بتایا کہ ہم ہفتے کے نوٹس پر ایٹمی بم کاتجربہ کر سکتے ہیں جب کہ بھارت نے ایٹمی دھماکے کیے تو حکمرانوں پر واضح کر دیا کہ برابر کا جواب دینا ضروری ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : جرمن سائنسدانوں اور قذافی نے پاکستان کو ایٹم بم بنانے میں مدد دی
ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ میں ملک کے لیے بہت کچھ کر سکتا تھا لیکن حکمرانوں نے روک دیا، میں نے حکومت کو سستی آٹو موبائل انڈسٹری لگانے کی پیشکش کی لیکن اسے مسترد کر دیا گیا، پرویز مشرف نے غیر ملکی ایماء پر مجھے ہٹایا، مجھ پر غلط الزامات لگائے گئے، میں نے حکمرانوں سے کبھی کوئی زمین یا پیسہ نہیں لیا، آج بھی اپنی گزر اوقات ہالینڈ میں کام کے دوران کی گئی بچت سے کرتا ہوں، اس حوالے سے میرے پاس تمام رسیدیں موجود ہیں۔