سندھ پولیس نے پہلی مرتبہ فائرنگ سیمیولیٹرز حاصل کرلیے

تیراکی کی تربیت کے لیے رزاق آباد ٹریننگ سینٹر میں سوئمنگ پول بھی تیار کرلیا گیا

نشانے بازی کی مشق میں مہارت کے لیے استعمال کیا جانے والا فائرنگ سیمیولیٹر۔ فوٹو ایکسپریس

سندھ پولیس نے کمانڈو ٹریننگ کے دوران نشانے بازی میں مہارت کے لیے پہلی مرتبہ فائرنگ سیمیولیٹرز(simulator firing) حاصل کرلیے ہیں جبکہ تیراکی کی تربیت کے لیے ٹریننگ سینٹر میں سوئمنگ پول بھی تیار کرلیا گیا ہے اس سے قبل کمانڈو ٹریننگ کے دوران تیراکی کی تربیت شامل نہیں تھی۔


ذرائع کے مطابق سندھ پولیس نے پہلی مرتبہ پولیس کمانڈوز کی تربیت کیلیے تیراکی اور نشانے بازی کے جدید کورس شامل کرلیے ہیں،ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سیمیولیٹرز نہ ہونے کی وجہ سے نشانے بازی کی تربیت نہ ہونے کے برابر اور صرف وقت کا ضیاع ہوتا ہے،سیمیولیٹرز پرکمانڈوز کو نشانے بازی کی تربیت کا آغاز عید کے بعد کردیا جائے گا، بے نظیر بھٹو انسداد دہشت گردی پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد کے ذرائع کاکہنا ہے کہ عید کے بعد700 پولیس اہلکاروں کی تربیت میں تیراکی اور فائرنگ سیمیولیٹرز شامل کیے جائیں گے۔
Load Next Story