جاپان میں برفانی تودہ گرنے سے 8 طالب علم ہلاک
موسم خراب ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، حکام
LOS ANGELES:
جاپان میں کوہ پیمائی کے لیے آنے والے اسکول طلبہ کے گروپ پر برفانی تودہ گرنے سے 8 طلبا ہلاک جب کہ 30 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹوکیو کے قریب ناسو کے پہاڑی علاقے میں 52 طالب علموں اور 11 اساتذہ پر مشتمل گروپ کوہ پیمائی کے لیے علاقے میں موجود تھا کہ اچانک برفانی تودہ طالب علموں پر آگرا جس کی زد میں آکر 8 طالب علم ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : روس میں خوفناک برفانی تودہ گرنے سے 7 افراد ہلاک
حکام کے مطابق علاقے میں خراب موسم کی وارننگ جاری کی گئی تھی اور گزشتہ 2 دنوں سے مسلسل برفباری کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔