زرداریوں کی حکومت نے سندھ کو کھنڈربنادیا خواجہ سعد رفیق
پاکستان زدہ باد کی بات کرنے والے ہمارے سر کا تاج ہیں، وزیر ریلوے
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پورا ملک بدل رہا ہے لیکن سندھ کے لوگوں کی زندگی نہیں بدل رہی صوبے میں زرداریوں کی حکومت نے سندھ کو کھنڈر بنادیا ہے۔
حیدرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ جب وزیر اعظم نواز شریف نےعہدہ سنبھالا تو پاکستان دہشت گردی کی آگ میں جل رہا تھا، کراچی و حیدرآباد ٹارگٹ کلرز کے نرغے میں تھے، نواز شریف نے وعدہ کیا تھا کہ ہم کو حکومت ملی تو ہم پاکستان کو بدلیں گے، آج کراچی و حیدرآباد کے ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کی چیخیں پورے ملک میں سنائی دے رہی ہیں جب کہ ملک کا خزانہ بھر رہا ہے، ترقیاتی پروجیکٹ بن رہے ہیں اور لوڈشیڈنگ کا وقت بھی کم ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک تو بدل رہا ہے لیکن سندھ کے لوگوں کی زندگی نہیں بدل رہی، پہلے سندھ پرویز مشرف کی آمریت کا شکار رہا اور اب 10 سال سے زرداریوں کی حکومت نے صوبے کو کھنڈر بنا دیا ہے جہاں ہر جگہ دھول اڑتی ہے اور کچرے کے ڈھیر نظر آتے ہیں، آج صوبے کے امور کے حل کے لیے سندھ والوں کو وفاق کی جانب دیکھنا پڑ رہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پیپلزپارٹی میں ایک سے بڑھ کرایک چورہے، طلال چوہدری
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ کمیشن لینے کی باتیں کرنے والے ذرا صبح اٹھ کر آئینہ دیکھ لیا کریں، سندھ میں ایک پارٹی صرف نعرے کی بنیاد پر الیکشن جیتنا چاہتی ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ببر شیر میدان میں نکل آیا ہے اور جب شیرکچھار سے نکلیں تو گیدڑ بھاگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب اور بلاول زرداری آپ پنجاب میں آیا کریں ہمیں اچھا لگتا ہے، ہم نے بھی سندھ میں دستک دینے کا آغاز کردیا ہے اور جب دستک نواز شریف نے دی تو وہ لوگوں کے دلوں تک جائی گی۔ ان کا کہنا تھا کہ 2018 کے عام انتخابات میں سندھی بھائیوں، اردو بولنے والوں اور تمام قومیتوں کی مدد سے صوبے میں حکومت بنائیں گے، سندھ کی ترقی کے لیے یہاں شفاف حکومت کا ہونا لازمی ہوگیا ہے، مسلم لیگ (ن) سندھ کو متبادل قیادت دے گی اور سندھ میں شفاف حکومت بنائیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پنجاب بہتر بنانے کی باتیں کرنے والے پہلے کراچی کا کوڑا تو اٹھالیں
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ہم ہر اس شخص کے ساتھ ہیں جو پاکستان زندہ باد کی بات کرے گا اور وہ ہمارے سر کا تاج ہوگا لیکن جو پاکستان کے خلاف بات کرے گا اس کی سیاست کو نہ صرف فارغ بلکہ مسترد بھی کریں گے اور ان کا مقابلہ بھی کریں گے۔