عامرخان کا فلم ’’ڈر‘‘کی کاسٹ سے نکالے جانے کاانکشاف
یش چوپڑا کی فلم ’’ڈر‘‘ میں شاہ رخ خان ، سنی دیول اور جوہی چاؤلہ نے مرکزی کردار کیا تھا
DI KHAN/GHALLANAI:
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے 1993 میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی شہرہ آفاق فلم''ڈر'' کی کاسٹ سے خود کو نکالے جانے کا انکشاف کیا ہے۔
معروف ہدایتکار یش چوپڑا کی فلم ''ڈر''میں شاہ رخ خان، سنی دیول اور جوہی چاؤلہ نے مرکزی کردار ادا کیا تھا اور فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی جب کہ فلم میں کنگ خان نے منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا لیکن اب 23 سال بعد عامر خان نے فلم سے متعلق اپنے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان کو فلم ''ڈر'' میں شاہ رخ سے پہلے کردار کے لیے پیش کش کی گئی تھی اور انہوں نے کام کرنے کی حامی بھی بھرلی تھی لیکن پھر اچانک ہی انہیں فلم کی کاسٹ سے علیحدہ کردیا گیا جس کا اعتراف خود عامر خان نے انٹرویو میں کیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: والد یش چوپڑا اور میں شاہ رخ کو سخت ناپسند کرتے تھے، آدتیہ چوپڑا
عامر خان کا کہنا تھا کہ میں نے فلم ''ڈر'' نہیں چھوڑی تھی بلکہ مجھے نکال دیا گیا تھا کیوں کہ میں نے سنی دیول کے ساتھ فلم سے متعلق میٹنگ کرانے کا کہا تھا جس کے لیے یش چوپڑا نے حامی بھرلی تھی لیکن میں نے جب انہیں فون کیا تو انہوں نے پھر کبھی ساتھ کام کرنے کا بول کر مجھے کاسٹ سے علیحدہ کرنے کا اشارہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں کام کرنے کی حامی بھرتے وقت میرے ذہن میں فلم کی کامیابی اور اپنے کردار سے لطف اندوز ہونے کا یقین تھا لیکن اس کے باوجود فلم سے ہٹا دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ فلم ''ڈر''میں جوہی چاؤلہ کا نام کرن تھا جس کے لیے شاہ رخ خان کا ''کرن'' نام لینے کا انداز بے حد مشہور ہوا اور بالی ووڈ اسٹار کی وجہ شہرت کیریئر کے ابتدا میں یہی ڈائیلاگ بنا۔