پاکستان آمر یا مضبوط قیادت کو خوش آمدیدکہنے میں سرفہرست
61فیصدپاکستانی کسی آمریامضبوط قیادت، 31 فیصد جمہوریت کے خواہشمند ہیں، سروے
پاکستان دنیابھرمیں جمہوریت کے مقابلے میں کسی آمر یامضبوط قیادت کے حامی ممالک میں سرفہرست ہے۔
پاکستان کے61فیصد افرادجمہوریت کے مقابلے میں کسی آمر یامضبوط رہنما کو خوش آمدید کہنے کیلیے تیار ہیں جبکہ صرف31 فیصد جمہوریت کے خواہشمندہیں۔ روس میں صدر پوتن جیسے رہنما کو پسند کرنے والوں کی تعداد57 فیصد ہے اور جمہوریت پسند کرنے والے 32 فیصدہیں،اتوار کو امریکی تحقیقاتی ادارے ''پیو''کی سروے رپورٹ کے مطابق7ممالک کے افراد سے جمہوریت یا ایک مضبوط رہنمامیں سے انتخاب کے بارے میں سوال کیا گیاتھا جس سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان اور روس کے عوام کو جمہوریت سے کوئی خاصی دلچسپی نہیں ۔
لبنان جمہوریت پسندوں میں سرفہرست ہے جہاں80 پسندشہری طرزحکومت کو پسند کرتے ہیں جس کے بعد68فیصدکے ساتھ ترکی اور 61فیصدکے ساتھ مصرتیسرے نمبرپرہے۔