کوہلی آئی پی ایل کھیلنے کیلیے ٹیسٹ سے باہرہوئے ہوج کا الزام

چند روز بعد اگر ویرات کوہلی رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کے لیے فٹ ہوگئے تو یہ کافی عجیب ہوگا،بریڈ ہوج

چند روز بعد اگر ویرات کوہلی رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کے لیے فٹ ہوگئے تو یہ کافی عجیب ہوگا،بریڈ ہوج ۔ فوٹو : فائل

آسٹریلیا کے سابق بیٹسمین اور گجرات لائنز کے کوچ بریڈ ہوج کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی انڈین پریمیئرلیگ کھیلنے کیلیے ٹیسٹ سے باہرہوئے۔

بریڈ ہوج نے الزام عائد کیاکہ ویرات کوہلی نے آئی پی ایل کھیلنے کیلیے چوتھے ٹیسٹ میں باہر بیٹھنے کا فیصلہ کیا تاکہ ایونٹ شروع ہونے تک ان کا متاثرہ کندھا مکمل ٹھیک ہوجائے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں :ویرات کوہلی رانچی ٹیسٹ میں کندھے کی انجری کا شکار

بریڈ ہوج نے یہ بھی کہا کہ چند روز بعد اگر وہ رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کے لیے فٹ ہوگئے تو یہ کافی عجیب ہوگا۔
Load Next Story