طالبان مذاکرات کریں بھائی کا خون معاف کر دونگا غلام بلور
اجرتی قاتلوں سے بیگناہوں کا خون بہانا جہاد نہیں، ضیا الحق نے قوم کو دہشتگردی کا تحفہ دیا
وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور نے اعلان کیا ہے کہ اگر طالبان تشدد اور قتل عام کا راستہ ترک کرتے ہوئے حکومتی رٹ تسلیم اور مذاکرات کا آغاز کریں تو وہ اپنے بھائی بشیر احمد بلور کا خون معاف کرنے کیلیے تیار ہیں۔
طالبان لیڈر خود محفوظ پناہ گاہوں میں بیٹھے ہیں اور اجرتی قاتلوں کے ذریعے بیگناہوں کا خون بہا رہے ہیں جو کسی صورت جہاد نہیں، ملک میں تبدیلی کا راستہ پارلیمنٹ ہے، باہر سے تبدیلی کے نتیجے میں ملک عدم استحکام سے دوچار ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلور ہاؤس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما اسلم خان مہمند نے سیکڑوں ساتھیوں سمیت اے این پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ غلام احمد بلور نے کہا کہ ضیاء الحق نے ملک کو مذہبی انتہاپسندی سے دوچار کر کے قوم کو دہشت گردی کا تحفہ دیا یہی وجہ ہے کہ آج اسلام کے نام پر کلمہ گو انسانوں کا بیدری سے قتل عام جاری ہے۔